2

علامہ عارف واحدی کی علامہ ناظر عباس تقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات

  • News cod : 45268
  • 22 مارس 2023 - 21:14
علامہ عارف واحدی کی علامہ ناظر عباس تقوی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات
ملاقات کے دوران علامہ عارف واحدی نے علامہ ناظر عباس تقوی کو رہائی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے تمام دوستوں کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں علامہ ناظر عباس تقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی نے سعودی عرب میں قید کے بعد رہائی پانے والے ایس یو سی کے مرکزی ایڈشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے کراچی میں ان کے گھر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علامہ عارف واحدی نے علامہ ناظر عباس تقوی کو رہائی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے تمام دوستوں کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45268