14

آیت اللہ سعیدی کا مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 45708
  • 03 آوریل 2023 - 12:44
آیت اللہ سعیدی کا مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام
آیت اللہ سعیدی نے مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے تسلیت پیش کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سعیدی نے مشہور خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے تسلیت پیش کی جس کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
حجت‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی
سلام علیکم
آپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا
مرحومہ نے نہایت ہی شفقت اور محبت کے ساتھ متقی اور مومن بچوں کی پرورش کی جو کہ آج مکتب قرآن و اہل بیت علیہم السلام کے کام آ رہے ہیں اور علم کی نشوونما کا باعث بنے ہوئے ہیں، بیشک ایسے بچے ایسی ہی ماؤں کی گود میں پلتے ہیں، اور انشاء اللہ مرحومہ کو اس کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ضرور ملے گا۔
میں آپ اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے میں ماہ رمضان المبارک میں جوار حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں بارگاہ خدا وندی میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ اس مومنہ کےدرجات کو بلند کرے اور ان کی مغفرت فرمائے، اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔
متولی حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا، سید محمد سعیدی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45708