6

کاظم میثم کی گورنر جی بی سے ملاقات جی بی کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

  • News cod : 4637
  • 01 دسامبر 2020 - 11:47
کاظم میثم کی گورنر جی بی سے ملاقات جی بی کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
حوزہ ٹائمز|گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں جی بی کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص حلقہ نمبر دو سکردو کی پسماندگی، انفراسٹرکچر کے مسائل، صحت، تعلیم اور دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نومنتخب رکن اسمبلی کاظم میثم نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں جی بی کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص حلقہ نمبر دو سکردو کی پسماندگی، انفراسٹرکچر کے مسائل، صحت، تعلیم اور دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر جی بی کا کہنا تھا کہ حلقہ دو جی بی میں محروم ترین حلقہ ہے، اس حلقے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپور کردار ادا کریگی۔ پانی کی فراہمی سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے جو بھی اعلانات ہوئے ہیں، ان پر عملدرآمد کیلئے بھرپور کوششیں کرینگے۔ گورنر نے انتخابات میں میثم کاظم کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر سید علی رضوی اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو مبارکباد دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4637