37

الشهادة العالمیہ اور اس کی افادیت

  • News cod : 46628
  • 26 آوریل 2023 - 9:47
الشهادة العالمیہ اور اس کی افادیت
الشھادة العالمیہ مدارسِ اِسلامیہ کی سب سے بڑی ”ڈگری“ ہے۔ اِسے حاصل کرنے کیلئے مڈل کے بعد الشھادة العامہ، الشھادة الخاصہ اور الشھادة العالیہ کا پاس کرنا ضروری ہے۔

الشهادة العالمیہ اور اس کی افادیت

تیار کردہ: ڈاکٹر منظور حسین
ہماری تمام احباب سے درخواست ہےکہ یہ پوسٹ تمام دینی طلبہ و علما کو بھیجیں۔ بہت محنت سے تیار کی گئ ہے
الشھادة العالمیہ مدارسِ اِسلامیہ کی سب سے بڑی ”ڈگری“ ہے۔ اِسے حاصل کرنے کیلئے مڈل کے بعد الشھادة العامہ، الشھادة الخاصہ اور الشھادة العالیہ کا پاس کرنا ضروری ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن جو پاکستانی یونیورسٹیوں کی اسناد کی جانچ پڑتال کرنے والا مرکزی اور معتبر ادارہ ہے اس نے ”الشھادة العالمیہ فی العلوم العربیة والاسلامیہ“ کو ایم اے عربی و اسلامیات کے مساوی قرار دیا ہے۔
موجودہ دور میں ”الشھادة العالمیہ“ کو دینی گورنمنٹ ملازمتوں کے حصول کیلئے مرکزی حیثیت حاصل ہے، اِس کے باوجود الشھادة العالمیہ پاس نوجوان علماء، معلومات کی کمی کے باعث مایوسی اور احساس کمتری کا شکار نظر آتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ”الشھادة العالمیہ“ کی کیا اہمیت ہے؟ اِس کے ذریعے آپ کون کون سی دینی گورنمنٹ ملازمتیں حاصل کر کے اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں… لیکن اِس سے پہلے یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ اگر آپ الشھادة العالمیہ پاس ہیں تو پہلی فرصت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ”ایم اے مساوی سرٹیفکیٹ“ لازمی حاصل کر لیں اور اِسے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ویریفائیڈ بھی کروا لیں۔
(ایکویلینس سرٹیفکیٹ کیلئے اسلامک اوپن ایجوکیشن سسٹم سے رابطہ کریں ہم آپکو سارا پروسس بتا دیں گے، ویریفکیشن کا مرحلہ اس کے بعد آتا ہے اس کے لئے پہلے HEC سے اپائنمنٹ لینی ہو گی)
موجودہ دور میں ”الشھادة العالمیہ“ کے ذریعے آپ درج ذیل دینی گورنمنٹ ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں…
(1) امام
(2) خطیب
(3) جونئیر قاری ٹیچر
(4) جونئیر عربی ٹیچر
(5) سینئر جنرل لائن ٹیچر
(6) صدر معلم/ ماہر مضمون
(7) عربی لیکچرار
(8) اسلامیات لیکچرار
(9) مفتی
(10) قاضی
امام وخطیب
تمام سرکاری مساجد میں آپ امام وخطیب لگ سکتے ہیں ،خطیب کیلئے الشھادة العالمیہ شرط ہے لیکن امام کیلئے اس کے ساتھ کسی منظور شدہ بورڈ کی قراءت کی سند کا ہونا بھی ضروری ہے
جونئیر قاری ٹیچر
نئی پالیسی کے مطابق جونئیر قاری ٹیچر کی کوالیفکیشن الشھادة العالمیہ یا بی.اے سیکنڈ ڈویژن ہے اور پروفیشنل کوالیفکیشن کسی بھی منظور شدہ بورڈ سے قراءت کی سند ہے
(وفاق المدارس العربیہ باکستان یا تنظیم المدارس اہلسنت لاہور سے قراءت کی سند حاصل کی جا سکتی ہے)
جونئیرعربی ٹیچر
نئی پالیسی کے مطابق عربی ٹیچر صِرف الشھادة العالمیہ سیکینڈ ڈویژن ہی تعینات ہو سکتا ہے البتہ پروفیشنل کولیفکیشن عربی ٹیچر ٹریننگ کورس (ATTC) کا ہونا بهی ضروری ہے
(اگر آپ عربی ٹیچر تعینات ہونا چاہتے ہیں تو الشھادة العالمیہ کی بناء پر آپ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے 6 ماہ کا ATTC کر لیں، کوئی مشکل نہیں ہے، کورس میں سب اردو،عربی کتابیں ہے۔صرف 40 دن سیکنڈ ٹائم مختصر دورانیے کی کلاسیں ہوتیں ہیں)
سینئر جنرل لائن ٹیچر/صدر معلم/ماہر مضمون
اگر آپ جونئیر عربی یا قاری ٹیچر تعینات ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق اب آپ تحتِ سینیارٹی سینئر جنرل لائن ترقیاب ہو سکتے ہیں لیکن اِس کیلئے بی.ایڈ ہونا ضروری ہے اور بی.ایڈعربی آپ الشھادة العالیہ کی بیس پر اوپن یونیورسٹی سے کر سکتے ہیں اور ساتھ ایم.ایڈ بھی کر لیں گے تو صدرمعلم اور ماہرمضمون بھی تعینات ہو سکیں گے۔۔۔
عربی واسلامیات لیکچرار
الشھادة العالمیہ چونکہ ایم اے عربی واسلامیات کے مساوی ڈگری ہے لہذا اِس کی بناء پر آپ پبلک سروس کمیشن کے تحت عربی یا اسلامیات کے لیکچرر برتی ہو سکتے ہیں۔
مفتی اور قاضی
جی ہاں آپ الشھادة العالمیہ کی بناء پر تحصیل قاضی یا تحصیل مفتی بھی تعینات ہو سکتے ہیں البتہ اِس کیلئے آپ کو کسی بھی منظور شدہ یونیورسٹی سے B.A لیول کے چار مضامین (اردو اے.بی ، مطالعہ پاکستان،تاریخ پاکستان ،تاریخ اسلام) پاس کرنے ہوں گے۔
(الشھادة العالمیہ کی سند کی کاپی لگا کر بی.اے کا داخلہ بھیج دیں چارمضامین کا ہی آپ سے امتحان لیا جائے گا، سپلی اس میں نہیں ہوتی،ایک کتاب بھی فیل ہوئی، امتحان دوبارہ دینا ہوگا)
امام خطیب کیلئے متعلقہ حکومتی ادارے ہی ٹیسٹ انٹرویو لیتے ہیں اور عام طور پر اس فیلڈ میں سفارشی لوگ ہی بھرتی کئے جاتے ہیں جبکہ عربی قاری ٹیچر کی تعیناتی باقاعدہ NTS کے ذریعے تقریبا میرٹ پر ہی عمل میں لائی جاتی ہے ،
لیکچرار اسلامیات و عریبک
اور اِسی طرح لیکچرار ،مفتی ،قاضی کی تعیناتی بھی باقاعدہ PSC یعنی کے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقریبا میرٹ پر ہی عمل لائی جاتی ہے۔
الشہادۃ العالمیہ کی سند پر مزید تعلیم
اسی سند پر آپ ڈائیریکٹ BA بغیر انگلش
اس بی اے کے بعد ایم اے
اور
الشھادة العالیہ کی بناء پر آپ کسی بھی یونیورسٹی سے عربی یا اسلامیات میں ایم فل بھی کر سکتے ہیں۔
اور ایم فل الشھادة العالمیہ والوں کیلئے بنسبت دوسرے لوگوں کے زیادہ آسان ہے۔ اِس میں بعض وہ کتابیں بھی پڑھائی جاتیں ہیں جو آپ نے درجہ ثانیہ اور ثالثہ میں پڑھی ہیں۔ البتہ مقالہ لکھنا محنت طلب ضرور ہے لیکن آپ کیلئے پھر بھی قدرے آسان ہے کیونکہ اسلامیات میں وہ لوگ بھی ایم فل کر رہے ہیں جو عربی کے حروف اب ج د سے بھی ناواقف ہوتے ہیں-

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46628