11

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری

  • News cod : 46664
  • 27 آوریل 2023 - 18:04
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات جاری
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر تین میں دونوں فریقین کے درمیان الیکشن کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

وفاق ٹائمز،  عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی پی ٹی آئی کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی شاہ محمد قریشی کی سربراہی میں حکومت سے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی کی کمیٹی میں فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر بھی شامل ہیں۔
حکومتی کمیٹی یا وفد میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، لیگی رہنما ایاز صادق اور ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی کشورہ زہرہ شامل ہیں۔
حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی سات رکنی کمیٹی میں جمیعت علما اسلام کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق مذاکرات کیے جارہے ہیں، جس میں حکومت اور پی ٹی آئی عام انتخابات سے متعلق اپنی اپنی تجاویز رکھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46664

ٹیگز