8

مزدور اللہ کا دوست ہے، ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، علامہ ساجد نقوی

  • News cod : 46881
  • 01 می 2023 - 19:28
مزدور اللہ کا دوست ہے، ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے، علامہ ساجد نقوی
ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، یہ دن مزدوروں کی جدوجہد یاد دلاتا ہے، مزدوروں کی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں سربراہ ایس یو سی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیر و تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں، وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ حکومت مزدوروں کی عزت اور وقار کو تحفظ دے، اس لئے کہ کسی بھی قوم کی اقتصادی طاقت اور قوت کا اندازہ وہاں کے محنت کش طبقے کی حیثیت اور معیار زندگی اور ان کے حقوق کے تحفظ سے لگایا جا سکتا ہے، ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر جائزہ عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے، دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کر رکھی ہے، مزدور اللہ کا دوست ہے، ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46881

ٹیگز