18

قم میں محسن ملت اور علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے لئے مجلس ترحیم

  • News cod : 4690
  • 03 دسامبر 2020 - 20:27
قم میں محسن ملت اور علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے لئے مجلس ترحیم
حوزہ ٹائمز|مدرسہ امام المنتظر قم ایران میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ٣١ویں برسی و حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ امام المنتظر قم ایران میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ٣١ویں برسی و حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
حوزہ علمیہ قم کی علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ضیغم الرضوی دام عزہ نے “حیات انسان اور زندگی گزارنے کے طریقہ” کے موضوع پر مفصل خطاب کیا اور آخر میں رجل فقیہ حضرت حبیب ابن مظاہر کی شخصیت اور انکی امام وقت سے محبت و جانثاری اور مصائب کو بیان کیا۔
واضح رہے کہ اس عظیم الشان پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب علمی شخصیات اور مختلف اداروں کے مسئولین نے شرکت کی۔
آخر میں تمام مرحومین خصوصا حضرات حجت الاسلام والمسلمین محسن ملت ابوذر زمان علامہ۔سید صفدر حسین نجفی رہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رہ حجت الاسلام مولانا شیخ ملازم حسین باہنر حجت الاسلام مولانا شیخ اعجاز حیدر مظاہری و خادم مکتب تشیع الحاج سیٹھ نوازش علی ساعتی کی بلندی درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور منتظمین کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4690