4

حج عالمی استکباری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کا ذریعہ ہے، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

  • News cod : 47318
  • 17 می 2023 - 14:20
حج عالمی استکباری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کا ذریعہ ہے، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای
رہبر انقلابِ اسلامی نے فرمایا: حج بیت اللہ کا مقصد، کفر، ظلم اور عالمی استکبار سمیت انسانی اور غیر انسانی بتوں کے خلاف اتحاد و وحدت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حجاج کی سرزمین وحی روانگی کے سلسلے، آج الصبح ایرانی ادارۂ حج و زیارات کے حکام نے رہبرِ انقلاب اسلامی سے حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں ملاقات کی ہے۔
رہبر انقلابِ اسلامی کے بیان کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
رہبر انقلابِ اسلامی نے فرمایا: حج بیت اللہ کا مقصد، کفر، ظلم اور عالمی استکبار سمیت انسانی اور غیر انسانی بتوں کے خلاف اتحاد و وحدت ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا: ثقافت کی تعمیر حج کے بنیادی اور اصلی مفاہیم کے میدان میں ہونی چاہیئے۔
حج میں شرکت ایک اہم مقصد کیلئے ہونی چاہیئے اور وہ مقصد کیا ہے؟
وہ مقصد امت اسلامیہ کی ترقی، امت کی ایک دوسرے سے قربت اور امت اسلامیہ کا اتحاد ہے۔ کس چیز کے خلاف؟ کفر، ظلم، عالمی استکبار، انسانی اور غیر انسانی بتوں کے مقابل، یعنی ان تمام چیزوں کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ اور جمع ہو کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیئے جنہیں اسلام ختم کرنے آیا تھا۔
آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا: جیسا کہ آج ہمیں غاصب صہیونی حکومت کا مسئلہ درپیش ہے، لہٰذا تمام عالم اسلام کو جمع ہونا چاہیے، تاکہ اس عظیم اجتماع کے ذریعے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف پیغام دیا جا سکے۔ آج کی دنیا کو درپیش مسئلہ، استکباری طاقتوں کا اثرورسوخ ہے، لہٰذا عالمی استکباری قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حج کے عظیم اجتماع میں حاضر ہونا چاہیئے۔
انہوں نے فرمایا کہ حج کے مسئلہ میں مسلمانوں کو عالمی اور غیر عالمی نقطۂ نظر کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47318