5

کتاب و کتاب خوانی ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جسے خود رہبرِ انقلابِ اسلامی بھی بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، آیت الله سید یوسف طباطبائی نژاد

  • News cod : 47666
  • 29 می 2023 - 14:41
کتاب و کتاب خوانی ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جسے خود رہبرِ انقلابِ اسلامی بھی بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، آیت الله سید یوسف طباطبائی نژاد
انہوں نے کتاب و کتابخوانی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی سید علی خامنہ ای کا قول نقل کیا کہ آپ فرماتے ہیں: کتنا اچھا ہے کہ ہم خود بھی روزانہ کتاب پڑھنے اور مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں نیز اپنے گھر والوں کو بھی اس کا عادی بنائیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید یوسف طباطبائی نژاد نے صوبۂ اصفہان کی پبلک لائبریریز کے سربراہ سے ملاقات میں عشرۂ کرامت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب و کتاب خوانی ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جسے خود رہبرِ انقلابِ اسلامی بھی بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پوری دنیا میں سائبر اسپیس نے اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے اور اطلاعات و معلومات کی ایک بڑی مقدار اس میں موجود ہے لیکن ان سب کے باوجود کوئی بھی چیز کتاب کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کتاب و کتابخوانی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی سید علی خامنہ ای کا قول نقل کیا کہ آپ فرماتے ہیں: کتنا اچھا ہے کہ ہم خود بھی روزانہ کتاب پڑھنے اور مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں نیز اپنے گھر والوں کو بھی اس کا عادی بنائیں۔

اصفهان کے امام جمعہ نے کہا کہ میں پبلک لائبریریز کے لائبریرین کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ صرف عاشقان کتاب کی خدمت کرنے میں اپنی زندگی کو ضائع نہ کریں آپ بھی اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور خود بھی کتاب پڑھنے میں مصروف رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتاب اور کتاب خوانی کے متعلق ایک اور اہم نکتہ یہ ہے کہ ہمیں ہر عمر کے لوگوں کیلئے ایک کارآمد کتاب تلاش کرنی چاہیئے بڑے بڑے بک شیلفز اور سینکڑوں متنوع کتابوں کا ہونا اہم نہیں، بلکہ “مفید کتاب” تلاش کرنا اور پڑھنا ضروری ہے۔

صوبۂ اصفہان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے مزید کہا کہ آج ہمیں سب سے پہلے معاشرے کو کتابخوانی کی جانب لانے کی ضرورت ہے اور اس کے بعد ہر عمر کیلئے بہترین اور مؤثر ترین کتاب کے انتخاب کو رائج کرنا چاہیئے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مطالعہ کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا، لائبریری کی جگہ کی ظاہری شکل پر توجہ دینا اور ڈیلی بیسیز پر کتابوں سے گرد و غبار کو صاف کرنا اور ان کی حفاظت کرنا ضروری ہے، کہا کہ کتاب ایک قیمتی سرمایہ ہے ہمیں ہمارے بچوں کو کتاب پڑھنے کا صحیح کلچر اور کتابوں کی حفاظت کا صحیح طریقہ سکھانا چاہیئے۔

مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیئے، رات کو سونے سے پہلے کتاب پڑھنا ایک ایسا بہترین کلچر ہے جسے ہماری نوجوان نسل میں رائج ہونا چاہیئے۔

امام جمعہ اصفہان نے کہا کہ ہر قسم کی کتاب کا ہر شہر، گاؤں یا علاقے میں بھیجنا ہرگز عاقلانہ کام نہیں، لائبریری کے سربراہوں کو چاہیئے کہ اس جگہ کے رسم و رسومات اور ان کی علمی سطح کے مطابق کتابوں کا انتخاب کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک لائبریریز میں کتابیں امانت یا تحفہ پر دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی سوچ پر کام کرنا ضروری ہے کہ جو مختلف قسم کے تہواروں اور مقابلوں کے ذریعے کیا جاسکتا ہے تاکہ لوگوں کے کتابخوانی اور مطالعہ کی جانب رجحان میں اضافہ ہو۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صوبۂ اصفہان کی پبلک لائبریریز کے سربراہ علی شاه نظری کے مطابق، صرف اصفہان کے 28 چھوٹے بڑے شہروں میں 211 پبلک لائبریریز موجود ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47666