4

دنیا کا ظاہر لہو و لعب ہے اور اسے ہی دنیا کا فخر سمجھا جاتا ہے، حجۃ الاسلام رسول ابراہیمیان

  • News cod : 47685
  • 31 می 2023 - 13:47
دنیا کا ظاہر لہو و لعب ہے اور اسے ہی دنیا کا فخر سمجھا جاتا ہے، حجۃ الاسلام رسول ابراہیمیان
حجۃ الاسلام ابراهیمیان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزات علمیه کے عہدیداران اپنی دینی اور مذہبی ذمہ داریوں کو دل سے قبول کرتے اور نبھاتے ہیں،  کہا کہ زندگی کے تمام معاملات بالخصوص مدیریت و سربراہی میں اخلاقیات کا سبق قرآن کریم اور اہل بیت (ع) کی سیرت سے سیکھنا چاہیئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ لرستان ایران میں طالبات کے اجتماع سے خطاب میں حجۃ الاسلام رسول ابراہیمیان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزات علمیه معاشرے میں اسلامی اور انقلابی اقدار کے علم بردار ہیں، کہا کہ حوزات علمیہ کو تبلیغ کے جدید وسائل سے آراستہ ہونا چاہیئے اور معاشرے میں مذہبی ثقافت اور انقلابی اہداف کو پھیلانے کیلئے کوشاں رہنا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کا ظاہر لہو و لعب ہے اور اسے ہی دنیا کا فخر سمجھا جاتا ہے، کہا کہ یہ عہدہ اور ظاہری وقار انسان کے نقصان اٹھانے کا سبب نہیں بننے چاہئیں۔

حوزہ علمیه خواہران کے ادارۂ صیانت کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک میں دنیوی، حکومتی، اداری اعلیٰ عہدوں سے لگاؤ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، کہا کہ متقی اور مؤمن افراد حوزات علمیه میں اپنی ذمہ داریوں کو بہت اچھے سے سمجھتے اور ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کام اور مشن ایک بھاری اور سنجیدہ ذمہ داری ہے۔

حجۃ الاسلام ابراهیمیان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزات علمیه کے عہدیداران اپنی دینی اور مذہبی ذمہ داریوں کو دل سے قبول کرتے اور نبھاتے ہیں،  کہا کہ زندگی کے تمام معاملات بالخصوص مدیریت و سربراہی میں اخلاقیات کا سبق قرآن کریم اور اہل بیت (ع) کی سیرت سے سیکھنا چاہیئے۔

انہوں نے تمام دینی مدارس کے عہدیداران کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حوزہ کے سربراہ اور منتظمین معاشرہ میں دینی اور انقلابی ثقافت کو عام کرنے کیلئے حوزہ کے دیگر عہدیداران اور منتظمین سے مشورہ کریں گے اور خدمات کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے حوزه علمیه خواہران صوبۂ لرستان میں عہدیداروں کی الوداعی اور تعارفی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47685