9

طلبہ کا بنیادی اور اولین فریضہ اسلامی عقائد کی حفاظت اور ان کی ترویج ہے، حجت الاسلام و المسلمین مومنی

  • News cod : 47912
  • 12 ژوئن 2023 - 14:55
طلبہ کا بنیادی اور اولین فریضہ اسلامی عقائد کی حفاظت اور ان کی ترویج ہے، حجت الاسلام و المسلمین مومنی
انہوں نے کہا: آج اگر دنیا کی خبروں کو دیکھیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ تمام شیطانی طاقتیں انتہائی مربوط اور منظم انداز میں کام کر رہی ہیں۔

وفاق ٹائمز، حوزہ علمیہ اصفہان میں امور تبلیغ و تہذیب کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مومنی نے طلاب حوزہ علمیہ اصفہان کے 19ویں دورۂ ادیب (تلبّس دائم) کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں شیطان کے ساتھ سخت تصادم کا سامنا ہے۔ جتنا ہم ظہور کے وقت کے قریب ہوتے جائیں گے، اتنا ہی یہ تصادم بھی بڑھتا جائے گا۔

انہوں نے کہا: آج اگر دنیا کی خبروں کو دیکھیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ تمام شیطانی طاقتیں انتہائی مربوط اور منظم انداز میں کام کر رہی ہیں۔

حجت الاسلام مومنی نے کہا: بدقسمتی سے دنیا میں فساد اخلاقی اور بدعنوانی کو ایک معمول کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے حتی کہ آج جب ایک جگہ “ہم جنس پرست” مارچ کرتے اور اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہیں اور ایک شخص ان کو انجیل کی آیات پڑھ کر سناتا ہے تو پولیس اس شخص کو گرفتار کر لیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم طلباء دینی کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا سپاہی ہونے کا افتخار حاصل ہے۔ یاد رہے کہ طلبہ کا بنیادی اور اولین فریضہ اسلامی عقائد کی حفاظت اور ان کی ترویج ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: آج ہمیں شیطان کے ساتھ سخت تصادم کا سامنا ہے۔ جتنا ہم ظہور کے وقت کے قریب ہوتے جائیں گے، اتنا ہی یہ تصادم بھی بڑھتا جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان دونوں محاذوں کو واضح طور پر بیان کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47912