2

امام حج بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کیخلاف بیداری کا پیغام دیں، متحدہ علماء محاذ

  • News cod : 47977
  • 13 ژوئن 2023 - 13:29
امام حج بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کیخلاف بیداری کا پیغام دیں، متحدہ علماء محاذ
سیمینار میں سعودی ایران سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ترین ضرورت اور بیت المقدس کی جلد آزادی کا پیش خیمہ قرار دیا۔

وفاق ٹائمز، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت اور مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر سرپرستی مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ 16واں سالانہ حج بیداری ملت کا پیغام سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ امام حج بیت المقدس کی آزادی کیلئے اسرائیل کے خلاف بیداری کا پیغام دیں، اجتماع حج عالم اسلام کی عظیم شان و شوکت، وحدت و یکجہتی کا مظہر ہے جس میں ہر رنگ و نسل و مسالک کے مسلمان دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوتے ہیں، سعودی عرب عالم اسلام کا مرکز ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی نگاہیں اسلام و مسلمانوں کے خلاف سازشوں، مسلم اقلیتوں پر وحشیانہ انسانیت سوز مظالم کے خاتمے کے حوالے سے ان پر لگی ہوئی ہیں، ایسے سنگین حالات میں ضروری ہے کہ سعودی حکومت کی اجازت سے امام حج خطبہ حج میں قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی و کشمیری مسلمانوں پر اسرائیلی و بھارتی وحشیانہ مظالم کے خلاف بیداری کا پیغام دیں۔

سیمینار میں سعودی ایران سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ترین ضرورت اور بیت المقدس کی جلد آزادی کا پیش خیمہ قرار دیا۔ سیمینار میں روس، چائنا اور وسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان، پاکستان اور ایران پر مشتمل مشرقی بلاک کے قیام کے سلسلے میں سعودی عرب کے بادشاہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ امسال حجاج کرام کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات اور سہولتیں فراہم کرنے اور خصوصاً پاکستان کیلئے حج کوٹہ بڑھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ سیمینار میں فلسطین و کشمیر اور افواج پاکستان کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ اُٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ پاکستانی حجاج کرام سے سعودی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔ محاذ کے سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام، فلسطین و کشمیر اور افواج پاکستان و شہدائے ملک و ملت کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

سیمینار سے محاذ کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، جے یو آئی (ف) کے شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا منظرالحق تھانوی، مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی،مفتی ساجد یار خان، علامہ سرکار نقوی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، علامہ حسن شریفی، مفسر قرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مولانا مفتی اکبر شاہ ہاشمی، مولانا مفتی اسد الحق چترالی، مولانا حافظ عبدالمجید، مولانا محمد اقبال ڈہروی، مولانا جنید باڑی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، محمد انور سلیم ہاشمی، جیولرز تاجر رہنما فہیم الدین انصاری نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی اور حسین الدین شاہ رحمانی حمد ونعت اور اہل بیت اطہارؑ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47977