13

ہمیں اسلام محمدی کا پرچار اور محافظت کرنے کی ضرورت ہے، امام جمعہ وسن پورہ لاہور

  • News cod : 4829
  • 05 دسامبر 2020 - 13:23
ہمیں اسلام محمدی کا پرچار اور محافظت کرنے کی ضرورت ہے، امام جمعہ وسن پورہ لاہور
حوزہ ٹائمز|خطیب جمعہ والجماعت قدیمی جامعہ مسجد علامہ حائری وسن پورہ لاہور میں خطبہ جمعہ کے پہلے حصے میں حجتہ الاسلام والمسلمین محبوب حسین عرفانی نے کہا کہامام خمینی (رح) بت شکن نے کیا خوبصورت جملہ فرمایا: اسلام دو قسم کے ہیں۔اسلام محمدی اسلام امریکائی ۔آج اسلام امریکائی وقوع پزیر ہوچکی ہے ہمیں اسلام محمدی کا پرچار اور محافظت کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ جمعہ والجماعت قدیمی جامع مسجد علامہ حائری وسن پورہ لاہور میں خطبہ جمعہ کے پہلے حصے میں حجتہ الاسلام والمسلمین محبوب حسین عرفانی نے کہا کہامام خمینی (رح) بت شکن نے کیا خوبصورت جملہ فرمایا: اسلام دو قسم کے ہیں۔اسلام محمدی اسلام امریکائی ۔آج اسلام امریکائی وقوع پزیر ہوچکی ہے ہمیں اسلام محمدی کا پرچار اور محافظت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم خوفیا طور پر سعودی عرب میں ولی عہد کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ آج بظاہر مسلمان ظالم اسرائیل کی طرف جارہے ہیں یہ دو اسلام کہاں سے آگئی آج پتہ چلا کہ اسلام میں امریکہ ظاہر ہو رہا ہے کیا ہو گیا ہے آج یہ اسلام کے رہبری کے دعویدار امریکہ کی گود میں جا کر بیٹھ گئے ہیں اسلام دین شریعت قرآن آئین سب کچھ پامال ہو رہا ہے شراب زنا اور ناچ گانہ سب کچھ جائزکر رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم خادمین حرمین شریفین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں خادمین حرمین شریفین کب شریف بنیں گے، پروردگار عالم سے یہی دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو متحد فرما۔اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حفاظت فرما۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4829