وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ارمغان کوثر کے زیر اہتمام ، جامعہ الکوثر کے نجف اشرف میں مقیم فارغ التحصیل طلباء کی استاد محترم حجۃ الاسلام علامہ شیخ انور علی نجفی کے ساتھ خوبصورت نشست منعقد ہوئی۔
اس خوبصورت نشست میں جامعۃ الکوثر کے فارغ التحصیل طلاب نے جہاں ادارے کے اس اقدام کو بے حد سراہا وہاں پر عملی زندگی میں شیخ الجامعہ دام ظلہ کی بھر پور اور بروقت رہنمائی پر محسن ملت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ۔
مؤسسۃ الکوثر کے علماء کرام نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں درپیش مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سے آراء و تجاویز بھی دیں۔
پروگرام کے آخر میں جامعۃ الکوثر کے مدیر جناب حجة الإسلام والمسلمين علامہ شیخ انور علی نجفی حفظہ اللہ نے تمام سوالوں کا خوبصورت اور مدلل جوابات دیے۔
اس کامیاب پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام مستقبل کے بہت سے پروگراموں اور منصوبوں کا سنگ میل ثابت ہوگا ۔ پاکستان میں مکتب اھل بیت کے پیروکاروں کا ایک باشعوراور دینی اقدار کا حامل معاشرہ تشکیل دینا ہمارا ہدف ہے ۔
اس ہدف کے حصول میں بھر پور کردار ادا کرنے والوں میں جامعۃ الکوثر کے فارغ التحصیل طلاب کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ جامعۃ الکوثر سے اب تک 80 سے زائد طلاب کرام باقاعدہ فارغ ہو کر حوزہ علمیہ نجف اشرف میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجه الشريف پر ہوا ۔












