10

جامعۃالمرتضی چکوال میں شارٹ کورس کی کامیابی سے تکمیل کے بعد جامعۃالکوثر کا دورہ

  • News cod : 48337
  • 26 ژوئن 2023 - 14:42
جامعۃالمرتضی چکوال میں شارٹ کورس کی کامیابی سے تکمیل کے بعد جامعۃالکوثر کا دورہ
مہمان طلباء نے اپنے مطالعاتی و تفریحی دورے میں اسلام آباد کے مختلف مقامات کی سیرکی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃالکوثر میں جامعۃالمرتضی چکوال شارٹ کورس کے طلباء کی آمد سر زمین پوٹھوہار میں اعلی کارکردگی کے حامل دینی ادارے جامعۃالمرتضی چکوال میں 45 ہونہار طلباء نے جامعۃ الکوثر کی جانب سے جاری کردہ دینی تعلیمات پر مبنی شارٹ کورس کی کامیابی سے تکمیل کے بعد جامعۃ الکوثر کا دورہ کیا۔

جامعہ الکوثر اسلام آباد میں شارٹ کورس کے استاد اشرف حسین آخوندزادہ نے ان سے خطاب کیا اور جامعۃ الکوثر کے فاضل طلاب نعیم عباس جعفری, مولانا حسن عسکری صاحب و مولانا سید علی رضا نجفی صاحب کو جامعۃالمرتضی کے شارٹ کورس کی اعلی کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے سعی و کاوش کو سراہا ۔

مہمان طلباء نے اپنے مطالعاتی و تفریحی دورے میں اسلام آباد کے مختلف مقامات کی سیرکی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48337