9

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

  • News cod : 48361
  • 28 ژوئن 2023 - 14:38
سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ  منائی جا رہی ہے
برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا میں بعض کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید الاضحٰی منائیں گے۔

وفاق ٹائمز، سعودی عرب، خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، کینیڈا، ملائیشیا، اور انڈونیشیا سمیت دنیا کے کئی خطوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ ان روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، ترکی ، انڈونیشیا اور دیگرممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا میں بعض کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید الاضحٰی منائیں گے۔

نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48361