7

فرانس اپنے شہریوں کے خلاف تشدد بند کرے، ایران

  • News cod : 48454
  • 02 جولای 2023 - 15:10
فرانس اپنے شہریوں کے خلاف تشدد بند کرے، ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے عوام کے ساتھ پرتشدد سلوک بند کرے اور شہریوں کے پر امن احتجاج کے حق کا احترام کرے۔

وفاق ٹائمز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے عوام کے ساتھ پرتشدد سلوک بند کرے اور شہریوں کے پر امن احتجاج کے حق کا احترام کرے۔

ناصر کنعانی نے فرانس میں پولیس کی فائرنگ سے17 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد پھوٹنے والے حالیہ مظاہروں کی شدت میں اضافے پر فرانسیسی حکومت اور پولیس پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تشدد سے گریز کریں اور مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کریں۔

کنعانی نے مزید کہا کہ مہاجر آبادی کے ساتھ امتیازی سلوک اور یورپی ممالک کے اپنے غلط رویوں پر اصرار نے یورپ بشمول فرانس کے شہریوں کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ انسانی وقار، آزادی بیان اور شہریوں کے پرامن احتجاج کے حق پر مبنی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے لوگوں کے ساتھ پرتشدد سلوک کا خاتمہ کرے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس میں بدامنی کی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر اس ملک میں مقیم ایرانی شہریوں سے کہا کہ وہ شہر میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں فرانس میں پرتشدد مظاہروں کے سبب سرکاری اور ذاتی املاک کو نقصان پہنچانے کے عمل میں شدت آگئی ہے اور پیرس میں ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48454