حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام یوسف علی شکری کو شہید فاؤنڈیشن میں اپنا نمائندہ مقررکردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید فاؤنڈیشن کے سابق سربراہ مرحوم حجۃ الاسلام شہیدی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم شہیدی نے شہید فاؤنڈیشن میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام یوسف علی شکری کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ عرصہ دراز سے شہید فاؤنڈيشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور شہید فاؤنڈیشن کے بارے میں بھر پور آشنائی رکھتے ہیں، لہذا آپ کو اس فائنڈیشن میں ولی فقیہ کا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ شہداء کے اہلخانہ کی خدمات کے سلسلے میں ابلاغ شدہ وظائف پر بھر پور عمل کریں گے اور دیگر اداروں کے ساتھ بھی اس سلسلے میں تعاون جاری رکھیں گے۔














