پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ آمد پر ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات سے پہلے دونوں نے وزرات خارجہ کے صحن میں دوستی کا پودا لگایا۔












