5

امن سب کے لیے ضروری ہے صرف ہماری ذمہ داری نہیں، شیخ محمد حسن جعفری

  • News cod : 49754
  • 02 سپتامبر 2023 - 13:07
امن سب کے لیے ضروری ہے صرف ہماری ذمہ داری نہیں، شیخ محمد حسن جعفری
ہم نے تو کسی کی توہین نہیں کی بلکہ صرف اپنے عقیدے کا اظہار کیا ہے۔ یاد رکھیں دشمن کو کوئی موقع نہ دیں کہ کوئی آکر خلل ڈالے۔

وفاق ٹائمز، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے جامع امامیہ مسجد سکردو میں خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات بہتر نہیں ہیں کل راتوں رات تیل کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں پروردگار حکمرانوں کو اس غریب پاکستان پر توجہ دینے کی توفیق دے۔

چہلم کے موقع پر علماء سے اپیل کرتے ہیں کہ اس دوران جہاں جہاں مجالس ہورہی ہیں یا کہیں جلسے جلوس ہوں تو خدارا ذمہ دارانہ گفتگو کریں اور دشمن کو موقع مت دیں۔

حالیہ حالات کے تناظر میں احتجاج جلسے جلوس نکل رہے ہیں آغا صاحب کی گرفتاری کی تیاری کی افواہ سن کر چند منٹوں میں یہاں ہزاروں جوان جمع ہوگئے ہیں اس کی اہمیت ہم جانتے ہیں اللہ ہمارے جوانوں کو مزید بصیرت عطا فرمائے۔ بغیر کال کے جب اتنے جوان جمع ہوگئے ہیں تو اگر ہم کال دیں گے تو پھر کیا ہوگا۔ سلام ہو ایسے با بصیرت جوانوں پر۔

ہمارے پاس مختلف گروپس میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے آرہے ہیں جن میں اہلسنت بھی آتے ہیں۔ امن سب کے لیے ضروری ہے صرف ہماری ذمہ داری نہیں کہ ہمیشہ امن بحال رکھیں اُن کی بھی ذمہ داری ہے اور حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہماری خلوت اور جلوت ایک ہے یہی بات سامنے کر رہا ہوں نہ گرفتاری ہوگی اور نہ ہی معزرت خواہی۔

ہم نے تو کسی کی توہین نہیں کی بلکہ صرف اپنے عقیدے کا اظہار کیا ہے۔ یاد رکھیں دشمن کو کوئی موقع نہ دیں کہ کوئی آکر خلل ڈالے۔

وطن عزیز پاکستان کی مزید استحکام اور ترقی کے لیے ہم دعا گو ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49754