10

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دو افسر اور ایک جوان شہید

  • News cod : 49911
  • 04 سپتامبر 2023 - 15:16
گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، دو افسر اور ایک جوان شہید
گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

وفاق ٹائمز، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49911

ٹیگز