18

پاکستان کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

  • News cod : 50664
  • 26 سپتامبر 2023 - 12:08
پاکستان کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت
پاکستان کی جانب سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز، پاکستان کی جانب سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ایسی نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50664