7

آپریشن “طوفان الاقصی” دنیائے اسلام اور خطے میں تغیر اور تبدل کا آغاز ہے، آیت اللہ اعرافی

  • News cod : 51046
  • 09 اکتبر 2023 - 18:09
آپریشن “طوفان الاقصی” دنیائے اسلام اور خطے میں تغیر اور تبدل کا آغاز ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس اجلاس کے آغاز میں کہا: حوزہ علمیہ قم فلسطینی مزاحمتی محاذ کے غاصب صہیونیوں کے خلاف آپریشن "طوفان الاقصی" کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے

وفاق ٹائمز، آیت اللہ اعرافی نے اپنے معاونین کے ساتھ ایک اجلاس میں غاصب صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کے اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس اجلاس کے آغاز میں کہا: حوزہ علمیہ قم فلسطینی مزاحمتی محاذ کے غاصب صہیونیوں کے خلاف آپریشن “طوفان الاقصی” کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے اور فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ “طوفان الاقصی” آپریشن دنیائے اسلام اور خطے میں بہت بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہے اور رہبر انقلاب اسلامی نے غاصب اسرائیلی حکومت کی عنقریب نابودی کے متعلق جو فرمایا تھا ہم اس کو بہت جلد عملی ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51046