8

سابق وزیر اعظم شہبازشریف کی نہتے فلسطینیوں پربمباری کی مذمت

  • News cod : 51259
  • 16 اکتبر 2023 - 9:48
سابق وزیر اعظم شہبازشریف کی نہتے فلسطینیوں پربمباری کی مذمت
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صیہونی ریاست عالمی قانون اور انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے، اسپتالوں، اسکولوں اور عام آبادیوں کو بمباری کا نشانہ بنانا جنگ نہیں کھلا ظلم اور بربریت ہے۔

وفاق ٹائمز، سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صیہونی ریاست عالمی قانون اور انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے، اسپتالوں، اسکولوں اور عام آبادیوں کو بمباری کا نشانہ بنانا جنگ نہیں کھلا ظلم اور بربریت ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نہتے اور محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جنگی جرائم ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی قیادت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے، محصور فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51259