6

صہیونی فوج کی بربریت، تشییع جنازہ کے اجتماع پر بمباری

  • News cod : 51266
  • 16 اکتبر 2023 - 9:54
صہیونی فوج کی بربریت، تشییع جنازہ کے اجتماع پر بمباری
اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق 2329 فلسطینی شہید اور 9024 زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

وفاق ٹائمز، کی رپورٹ کے مطابق، طوفان الاقصی شروع ہونے کے نویں روز بھی صہیونی فورسز ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔غزہ کے مختلف مقامات پر طبی مراکز اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

المیادین کے مطابق تازہ ترین صورتحال کے مطابق صہیونی درندوں نے غزہ کے مرکزی اور شمالی علاقوں پر بمباری کی جس تشییع جنازہ کا ایک اجتماع بھی شامل ہے۔ صہیونی حملے کے نتیجے میں اجتماع میں شریک کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع قبرستان السوارحہ پر بھی بمباری کی گئی۔ قریب میں واقع ایک گھر بھی حملے کی زد میں آگیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق 2329 فلسطینی شہید اور 9024 زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51266