13

ہنگو، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کی فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

  • News cod : 51453
  • 21 اکتبر 2023 - 14:45
ہنگو، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کی فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے ایک سکھ، کرسچن یا کسی دوسرے مذہب کے فرد کے قتل یا اس پر ظلم کے خلاف چیخ پڑتے ہیں مگر یہاں ہزاروں مسلمان بچوں عورتوں اور مردوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا مگر اس کے باوجود عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہنگو میں فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور صیہونی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں عوام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے ایک سکھ، کرسچن یا کسی دوسرے مذہب کے فرد کے قتل یا اس پر ظلم کے خلاف چیخ پڑتے ہیں مگر یہاں ہزاروں مسلمان بچوں عورتوں اور مردوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا مگر اس کے باوجود عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، کیا مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51453