12

عراق صوبہ کرکوک سے داعشی جاسوس گرفتار

  • News cod : 5149
  • 09 دسامبر 2020 - 11:43
عراق صوبہ کرکوک سے داعشی جاسوس گرفتار
حوزہ ٹائمز|عراقی وزارت داخلہ کی انٹلیجنس سروس نے صوبہ کرکوک سے داعشی دہشت گرد گروہ کے ایک جاسوس کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی وزارت داخلہ کی انٹلیجنس سروس نے صوبہ کرکوک سے داعشی دہشت گرد گروہ کے ایک جاسوس کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، عراقی وزارت داخلہ کی فیڈرل پولیس انٹلیجنس ٹیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایک داعشی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جو کہ قانون کے آرٹیکل 4 کے تحت مطلوب تھا اور وہ الریاض کے علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کی جاسوسی کر رہا تھا۔

انٹلیجنس سروس نے مزید کہا کہ اس دہشت گرد کو تفتیش مکمل کرنے اور قانونی کارروائی کے لئے حراستی مرکز بھیجا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5149