9

آیت اللہ یزدی کی وفات سے حوزہ علمیہ قُم میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا، علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 5179
  • 09 دسامبر 2020 - 18:55
آیت اللہ یزدی کی وفات سے حوزہ علمیہ قُم میں بہت بڑا  خلا پیدا ہوا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ ٹائمز|آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر رہبر معظم مراجع عظام و حوزہ جامعہ مدرسین طلاب کو تعزیت و تسلیئت پیش کرتا ہوں، آیت اللہ محمد یزدی کا تحریک انقلاب اسلامی میں نمایا کردار تھا.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر رہبر معظم مراجع عظام و حوزہ جامعہ مدرسین طلاب کو تعزیت و تسلیئت پیش کرتا ھوں

آیت اللہ محمد یزدی کا تحریک انقلاب اسلامی میں نمایا کردار تھااور مرحوم نے ھمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جد و جہد کی

اس بات کا اظہار امام جمعہ استریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے حضرت آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا.

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے حوزہ علمیہ قُم میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا.

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہم مرحوم کی انقلاب اسلامی کی لیے خدمات اور حوزہ علمیہ قُم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5179