5

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں پاکستان کے سفیر

  • News cod : 51823
  • 06 نوامبر 2023 - 15:50
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بغداد میں پاکستان کے سفیر
مرجع عالی قدر نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ سفراء اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے ملک کے شرف اور عزت کا عکاس ہوتے ہیں مزید انہوں نے موصوف سفیر کے بعد کی خدمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاق ٹائمز، حضرت آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں بغداد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محترم احمد امجد علی صاحب کا ان کے وفد کےہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔

واضح رہے کہ موصوف سفیر بغداد میں اپنی مدت خدمت پوری کرکے پاکستان جانے سے قبل مرجع عالی قدر  کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ۔

مرجع عالی قدر نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ سفراء اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے ملک کے شرف اور عزت کا عکاس ہوتے ہیں مزید انہوں نے موصوف سفیر کے بعد کی خدمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب موصوف سفیر نے فرمایا کہ حتی المقدور خدمت کی کوشش کی ہے اور امید ہے کہ آنے والے سفیر بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کرینگے انہوں نے مرکزی دفتر کا حسنِ تعاون پرشکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51823