وفاق ٹائمز، عراقی یونیورسٹیوں سے اس سال فارغ التحصیل ہونے والی طالبات (چھٹا بنات الکفیل بیچ) کی گریجویشن تقریب کی انتظامیہ میں فنی امور کے انچارج سید احمد علی یوسف نے تصدیق کی ہے کہ اس تقریب میں متعدد فنی پروگراموں اور اسلامی پیغامات کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
یوسف نے بتایا کہ گریجویشن تقریب کے تنظیمی لائحہ عمل میں تمام پروگراموں کی کوریج کے لیے میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ اس کے روحانی اور معنوی فیوض کو دنیا تک پہنچایا جا سکے۔












