15

پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، انوارالحق کاکڑ

  • News cod : 51904
  • 10 نوامبر 2023 - 14:34
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، انوارالحق کاکڑ
 نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محصور غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل مہلک بمباری افسوسناک ہے، اسرائیل فرعون وقت بن چکا ہے۔

وفاق ٹائمز، نگراں وزیراعظم انوارالحق نے تاشقند میں ای سی او کے سولہویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے لئے ای سی او کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو فلسطیوں کے خلاف جرائم کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے غزہ میں انسانی المیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کو چاہیے کہ غزہ میں عام شہریوں کا قتل عام رکوائے اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی راہ ہموار کرے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محصور غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل مہلک بمباری افسوسناک ہے، اسرائیل فرعون وقت بن چکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51904