22

ایرانی صدر رئیسی اور اردوغان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • News cod : 51910
  • 10 نوامبر 2023 - 14:38
ایرانی صدر رئیسی اور اردوغان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران ترک صدر نے عالم اسلام کو اسرائیلی حکومت کے جرائم کے حوالے سے متحدہ موقف اپنانے اور قابض صہیونی حکومت کے خلاف دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاق ٹائمز، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سولہویں اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ترک صدر نے عالم اسلام کو اسرائیلی حکومت کے جرائم کے حوالے سے متحدہ موقف اپنانے اور قابض صہیونی حکومت کے خلاف دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی غزہ کے مسئلے کے پر ثالث کے طور پر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس سے پہلے صدر رئیسی نے ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علییوف سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر کو فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف ردعمل کے طور پر طوفان الاقصی کے نام سے آپریشن کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید چڑائی کی ہے۔

صہیونی حکومت نے غزہ پر غذائی اجناس اور ایندھن کی فراہمی بند کردی ہے جس کی وجہ سے غزہ میں انسانی سانحہ درپیش ہے۔

غزہ سے فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک صہیونی حملوں کے نتیجے میں 10 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51910