9

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے عیسائی پادریوں کی ملاقات؛ مرجعیت تمام افراد اور مومنین کا گھر ہے

  • News cod : 52723
  • 27 دسامبر 2023 - 12:17
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے عیسائی پادریوں کی ملاقات؛ مرجعیت تمام افراد اور مومنین کا گھر ہے
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں نینوی میں کلڈین کیتھولک کمیونٹی کے پادریوں کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں نینوی میں کلڈین کیتھولک کمیونٹی کے پادریوں کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

مذکورہ اجتماع میں مرجع عالی قدر کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مرجعیت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مرجعیت عراق کی موجودہ آبادیاتی شناخت میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف ہے اور رہیگی، مرجعیت نے اپنے جگر کے ٹکڑوں اپنے عزیزوں کو و عراق کے تمام اجزاء کے تحفظ اور اسکی مذہبی و قومی شناخت کو بچانے کے لئے قربانی کے لئے بھیجا۔

مزید انہوں نے فرمایا کہ مرجعیت تمام عراقیوں کے ساتھ ہے مرجعیت کا گھر تمام عراقیوں اور تمام مومنین کا گھر ہے ۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے مہمان وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ تمام خاندان خاص کر مسیحیوں کی خدمت میں مرجعیت کی طرف سے ہماری دعائیں محبتیں شفقتیں نقل فرمائیں ۔

مہمان وفد نے اپنی جانب سے ان کے شہروں کی حالیہ صورتحال آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں پیش کی اور عراق کی عوام کے آپسی اتحاد، تکفیری گروہوں سے عراق کی آزادی میں تاریخی فتوے ،مواقف اور حسنِ استقبال پر مرجعیت کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52723

ٹیگز