33

علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کی خبر پورے عالم تشیع ایک نا قابل تلافی نقصان ہے، جمعیت علماء اثنا عشریہ کرگل لداخ

  • News cod : 52894
  • 10 ژانویه 2024 - 8:18
علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کی خبر پورے عالم تشیع ایک نا قابل تلافی نقصان ہے، جمعیت علماء اثنا عشریہ کرگل لداخ
آپ نے اپنی بابرکت زندگی میں سینکڑوں کتابیں لکھیں خاص طور پر تفسیر کوثر ایک عظیم شاہ کار ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جمعیت علماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ خطہ بلتستان کے مجاہد عالم دین محسن قوم و ملت مفسر قرآن ، فخر بلتستان حضرت حجت الاسلام و المسلمین شیخ محسن علی نجفی (اعلی اللہ مقامہ) کی رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا ۔ ان کی رحلت کی خبر پورے عالم تشیع اور خاص طور پر علاقہ بلتستان و لداخ کے مومنین کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی علوم آل محمد کی تحصیل تعلیم ، تدریس ترویج اور تشہیر میں صرف کی اس کے علاوہ دینی وسماجی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہے ۔

آپ نے اپنی بابرکت زندگی میں سینکڑوں کتابیں لکھیں خاص طور پر تفسیر کوثر ایک عظیم شاہ کار ہے ۔ خاص طور پر الیکڑانک پینل بادی ٹی وی ، جامع الکوثر ، جامع البیت ، مدرسه حفاظ القران ، اور سکول سسٹم اور اس کے علاوہ سینکڑوں ادارے آپ کی جانب سے ملت کے لئے ایک عظیم سرمایہ ہیں ۔ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اس موقع پر اہل بلتستان اور لداخ کے مومنین ، مرحوم کے اہل نادہ بالخصوص شیخ انو نجفی شیخ اسحاق نجفی ، جملہ لواحقین و شاگردان اور تمام ملت تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جوار آئمہ میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ آمین

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52894

ٹیگز