1

پاکستان کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا

  • News cod : 53335
  • 22 دسامبر 2023 - 14:35
پاکستان کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر تہران میں منعقد ہونے والی فلسطین سے متعلق بین الاقوامی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

وفاق ٹائمز، پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ تیئیس دسمبر کو تہران میں منعقد ہونے والی فلسطینی اعلی سطحی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے نہتے عوام پر وحشیانہ بمباری کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور دنیا کو ان وحشیانہ حملوں کو بند کروانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کے قیام، عام شہریوں کے تحفظ اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی مسلسل ترسیل جیسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53335

ٹیگز