16

گلزار شہداء کرمان میں دہشت گردانہ حملہ، 103افراد شہید 211 زخمی

  • News cod : 53406
  • 03 ژانویه 2024 - 15:17
گلزار شہداء کرمان میں دہشت گردانہ حملہ، 103افراد شہید 211 زخمی
کچھ دیر پہلے ایرانی صوبہ کرمان کے گلزار شہداء جانے والے راستے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اب تک 103افراد شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

یہ واقعہ کرمان گلزار شہداء میں پیش آیا جہاں ہزاروں افراد شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منا رہے تھے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کی مدد کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ گیس کیپسول کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 211 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع نے ابھی ایک اور دھماکے کی شدید آواز کی اطلاع دی ہے۔

کرمان ایمرجنسی میڈیکل سینٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب تک 103افراد شہید اور 211 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53406

ٹیگز