30

انقلاب اسلامی ایران کے ۴۵ویں جشن آزادی میں لاکھوں افراد کی شرکت

  • News cod : 53623
  • 11 فوریه 2024 - 10:36
انقلاب اسلامی ایران کے ۴۵ویں جشن آزادی میں لاکھوں افراد کی شرکت
انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

وفاق ٹائمز، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام شہروں اور بستیوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح سے ہی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس وقت جاری مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہیں، انقلاب کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ان ریلیوں میں بچے، بوڑھے، خواتین، مرد، نوجوان اور معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

7300 ملکی اور غیر ملکی صحافی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی یاد میں منعقدہ پروگراموں کی کوریج میں مصروف ہیں، مارچ کے اختتام پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر قوم سے خطاب کریں گے، یاد رہے کہ آج بروز اتوار 11 فروری 2024 کو پورے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53623

ٹیگز