8

7 ہزار سات ہزار فلسطینی بچے سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں، یونیسیف

  • News cod : 53671
  • 13 فوریه 2024 - 12:56
7 ہزار سات ہزار فلسطینی بچے سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں، یونیسیف
بچوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے غزہ کے جنوب میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے بعد غزہ کی مجموعی صورتحال مزید گمبھیر ہو گئی ہے۔

وفاق ٹائمز، یونیسیف نے غزہ میں اسرائیلی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں سات ہزار فلسطینی بچے اپنے خاندان اور سرپرستوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

بچوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے غزہ کے جنوب میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے بعد غزہ کی مجموعی صورتحال مزید گمبھیر ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے عالمی عدالت کے اہلکار نے اسرائیلی حملوں کے بارے میں کہا تھا کہ عدالت غزہ کے جنوب میں اسرائیلی کاروائیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53671