42

فلسطین، رفح پر صہیونی حملہ، شہداء کی تعداد 110 ہوگئی

  • News cod : 53681
  • 12 فوریه 2024 - 23:03
فلسطین، رفح پر صہیونی حملہ، شہداء کی تعداد 110 ہوگئی
رفح اس وقت غاصب فورسز کے حملوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح میں شہید ہونے والے بے گناہ فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ہسپتال کے ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے رفح میں 14 گھروں اور 3 مساجد پر وحشیانہ حملہ کیا تھا۔ آج پیر کو بھی علی الصبح اسرائیل نے فضائی حملوں کے علاوہ گولہ باری بھی کی جبکہ زمینی حملے میں کویتی ہسپتال کے اطراف میں فلسطینی جوانوں اور حملہ صہیونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

رفح اس وقت غاصب فورسز کے حملوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق شہداء کی تعداد بڑھ کر 110 ہوگئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53681

ٹیگز