8

قم؛ جامعہ روحانیت کے تحت انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان اجتماع

  • News cod : 53706
  • 12 فوریه 2024 - 15:53
قم؛ جامعہ روحانیت کے تحت انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان اجتماع
انقلاب سے پہلے اسلامی ثقافت کا کوئی رجحان نہیں تھا، لیکن امام نے انقلابِ اسلامی کے ذریعے اسلامی ثقافت کو زندہ کیا۔

وفاق ٹائمز، قم المقدسہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام انقلابِ اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء و طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید عباس موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے ایسے وقت میں انقلاب لایا، جب معاشرے میں درد، سکون، امن و امان اور سلامتی نامی کوئی چیز نہیں تھی۔ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے معاشرے کے دکھ اور درد کو محسوس کیا اور اس کے علاج کیلئے کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی نے امریکہ کی غلامی قبول کرنے سے انکار کیا اور انقلابِ اسلامی کی بنیاد رکھی۔

انقلاب سے پہلے اسلامی ثقافت کا کوئی رجحان نہیں تھا، لیکن امام نے انقلابِ اسلامی کے ذریعے اسلامی ثقافت کو زندہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53706