29

دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

  • News cod : 54078
  • 26 فوریه 2024 - 11:14
دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے اظہار ہمدردی کے سلسلے میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جہاں مظاہروں میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی جرائم کی مذمت نیز فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

وفاق ٹائمز، فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے اظہار ہمدردی کے سلسلے میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جہاں مظاہروں میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی جرائم کی مذمت نیز فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
مظاہرین نے غزہ میں ‌فوری طور پر جنگ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اردن میں کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے امان میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع بھی کیا۔
مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم پر عالمی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام، مختلف ملکوں کی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54078

ٹیگز