2

ایران میں پارلیمنٹ اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات کا آغاز؛ رہبرِ انقلاب نے ووٹ کاسٹ کیا

  • News cod : 54225
  • 01 مارس 2024 - 14:41
ایران میں پارلیمنٹ اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات کا آغاز؛ رہبرِ انقلاب نے ووٹ کاسٹ کیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق، ایران بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ 72 ہزار 298 افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔

وفاق ٹائمز، اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے نمائندگان کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے آج ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کے بارے میں اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق، پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے نمائندگان کو ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹرز کی عمر 18 سال ہونا شرط ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق، ایران بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ 72 ہزار 298 افراد ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں 3 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 133 مرد، جبکہ 3 کروڑ 2 لاکھ 27 ہزار 165 عورتیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں بھی ووٹرز کو قومی شاختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54225

ٹیگز