3

صدر کے انتخاب کیلئے آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع

  • News cod : 54254
  • 02 مارس 2024 - 14:55
صدر کے انتخاب کیلئے آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع
صدر مملکت کے انتخاب کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

وفاق ٹائمز۔ فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لئے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54254

ٹیگز