3

ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کریں گے، شہباز شریف

  • News cod : 54301
  • 04 مارس 2024 - 14:05
ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کریں گے، شہباز شریف
پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

وفاق ٹائمز، پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی کے عمومی اجلاس کے دوران کہا کہ نومنتخب حکومت ہمسایہ ممالک مخصوصا ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ویزا فری یا سہولیات بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

پاکستان کسی بلاک کے ساتھ ملحق ہوئے بغیر تمام ممالک مخصوصا ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں تعیینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54301

ٹیگز