50

ہندوستان میں 3 شیعہ علماء حج کمیٹی کے رکن منتخب

  • News cod : 54319
  • 07 مارس 2024 - 14:34
ہندوستان میں 3 شیعہ علماء حج کمیٹی کے رکن منتخب
اس موقع پر، شیعہ علماء کونسل ساؤتھ انڈیا نے ان علمائے کرام کی حج کمیٹی کی رکنیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبریک و تہنیت پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز، ہندوستان کے 3 علمائے کرام حج کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل ساؤتھ انڈیا کے صدر حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا سید تقی رضا عابدی، رکن شیعہ ممبر حج کمیٹی تلنگانہ، شیعہ قاضی گورنمنٹ آف تملناڈ و امام جمعہ چینی حجتہ الاسلام و المسلمین غلام محمد مھدی خان، رکن شیعہ ممبر حج کمیٹی تملناڈ اور امام جمعہ و جماعت یشونتپور بنگلور حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد رضا عابدی، رکن شیعہ ممبر حج کمیٹی کرناٹک منتخب ہوئے ہیں۔

اس موقع پر، شیعہ علماء کونسل ساؤتھ انڈیا نے ان علمائے کرام کی حج کمیٹی کی رکنیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبریک و تہنیت پیش کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54319

ٹیگز