3

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات مکمل، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی طرف سے اطمینان کا اظہار

  • News cod : 54330
  • 08 مارس 2024 - 13:15
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات مکمل، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کی طرف سے اطمینان کا اظہار
قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق،فقہ، عقائد،تجوید و قرات،حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات لئے گئے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام سالانہ امتحانات مکمل ہوگئے ہیں۔نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان کے مدارس میں امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔

جبکہ ملک کے باقی حصوں میں الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ( ایف اے)،الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق لئے گئے ۔

روزانہ دو پرچوں کا امتحان لیا گیا۔ جن میں قرآن ، تفسیر،حدیث،تاریخ،اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ، فقہ، عقائد، اصول الفقہ،صرف ، نحو،ا خلاق،عربی ادب،سماجیات، منطق، تاریخ،فلسفہ ،جبکہ زبانی امتحان، تجوید و قرات،حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات بھی لئے گئے۔ رئیس الوفاق المدارس آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے امتحانات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہارکیا ہے اور طلبا و طالبات کی کامیابی کی دعا کی ہے۔
……..

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54330

ٹیگز