1

تہران میں”آزادی ٹاور” پر پاکستانی پرچم کی عکاسی

  • News cod : 54713
  • 23 مارس 2024 - 15:08
تہران میں”آزادی ٹاور” پر پاکستانی پرچم کی عکاسی
تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں یوم پاکستان کے موقع پر “آزادی ٹاور” کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

آزادی ٹاور کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر ایرانی عوام سمیت تہران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو بھی موجود تھے۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ پاک ایران تعلقات کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنا خوبصورت پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آزادی ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی اور اس تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54713

ٹیگز