1

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام القدس ریلی

  • News cod : 54875
  • 05 آوریل 2024 - 11:51
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام القدس ریلی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد فرزندان توحید نے القدس ریلیاںنکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد فرزندان توحید نے القدس ریلیاںنکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

لاہور پریس کلب کے باہر القدس ریلی کی قیادت سیکرٹری شیعہ علماءکونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کی۔ ریلی میں شیعہ سنی مسالک کے اکابرین، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ قدس ریلی میں مختلف قراردادیں منظور کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اورافسوس کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیل عالمی قراردادوں کو مسترد کررہا ہے، مگر اس پر عالمی طاقتیں حملہ نہیں کررہیں۔ کب تک مظلوموں کی سسکیاں سنیں گے۔ ایک قرارداد کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اتنے بڑے سانحات میں سے کسی ایک کے بھی حقائق منظر عام پر نہیں لائے گئے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ عالم تشیع فسلطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عرب ممالک بھی فلسطین کا ساتھ دیں۔ قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا اقوام متحدہ کی قرارداد کو تسلیم نہ کرنا شرمنا ک ہے۔ میں علامہ اصغر عارف چشتی، مفتی عاشق حسین ،پرویز اکبر ساقی،چوہدری صغیر عباس ورک، بابا محمد شفیق بٹ،قاری خالد محمود، پروفیسر محمود غزنوی، پنڈت بھگت لعل کھوکھر، اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54875

ٹیگز