2

شہید آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت در حقیقت تلوار پر خون کی فتح تھی: عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر

  • News cod : 54956
  • 11 آوریل 2024 - 20:07
شہید آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت در حقیقت تلوار پر خون کی فتح تھی: عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر
انہوں نے کہا: آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت کی برسی کے دن ہی اس ڈکٹیٹر کے زوال کی تاریخ ہے، اس چیز نے لوگوں کے لئے ثابت کر دیا کہ شہید آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت در حقیقت تلوار پر خون کی فتح تھی۔

وفاق ٹائمز، عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر محسن المندلاوی نے کہا: شہید محمد باقر الصدر نے ظالم اور آمرانہ حکومت’ بعث‘ کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی تھی۔

عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر المندالاوی نے آیت اللہ سید محمد باقر الصدر اور ان کی بہن آمنہ بنت الہدی صدر کی عراق کی ظالم حکومت ’’بعث‘‘ کے ہاتھوں شہادت کی برسی کے موقع پر عراق کے اعلیٰ حکام، حوزہ علمیہ، خاندان صدر ، عراقی قوم اور پورے عالم اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

المندلاوی نے کہا: شہید صدر کی قیادت میں علمائے کرام نے پوری تاریخ میں عراقیوں کی آزادی اور وقار کے لئے فیصلہ کن اور غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شہید سید محمد باقر الصدر نے بہادری کے ساتھ طاقتور ترین آمرانہ حکومت کے خلاف قیام کیا اور اپنی دینی ذمہ داری اور قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں سے اس ظالم و جابر حکمران کے خوف کو نکال دیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے کہا:شہید صدر نے اپنے مجاہدانہ جذبے کو استعمال کرتے ہوئے صدام سے عوام کو بچایا جس کی وجہ سے عراقیوں کو قتل و غارت، تشدد اور نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، انہوں نے ایک نئے مرحلے کی بنیاد رکھی جس نے ظالم اور آمرانہ بعثی حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت کی برسی کے دن ہی اس ڈکٹیٹر کے زوال کی تاریخ ہے، اس چیز نے لوگوں کے لئے ثابت کر دیا کہ شہید آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کی شہادت در حقیقت تلوار پر خون کی فتح تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54956

ٹیگز