2

مزید غلطی کی صورت میں زیادہ سخت جواب ملے گا، سربراہ ایرانی پارلیمنٹ

  • News cod : 55079
  • 14 آوریل 2024 - 14:17
مزید غلطی کی صورت میں زیادہ سخت جواب ملے گا، سربراہ ایرانی پارلیمنٹ
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے شام میں سفارت خانے پر حملہ ایرانی سرزمین پر حملہ تھا لہذا اس کا موثر جواب دینا ضروری تھا۔ گذشتہ رات کے جوابی حملوں سے ہر ایرانی شہری کا سر افتخار سے بلند ہوگیا ہے۔

وفاق ٹائمز، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے گذشتہ رات ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گذشتہ رات کا حملہ ایرانی عوام کی طرف سے صہیونی جنایت کاروں کے منہ پر زوردار طمانچہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے شام میں سفارت خانے پر حملہ ایرانی سرزمین پر حملہ تھا لہذا اس کا موثر جواب دینا ضروری تھا۔ گذشتہ رات کے جوابی حملوں سے ہر ایرانی شہری کا سر افتخار سے بلند ہوگیا ہے۔

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت یا اس کے اتحادیوں کی جانب سے کسی قسم کی جوابی کاروائی یا غلطی کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت اور موثر جواب دیا جائے گا۔ ایران اس حکمت عملی پر کاربند ہے کہ کسی بھی ملک سے خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں اسی کے مطابق جوابی اقدام کرے گا۔

قالیباف نے اسلامی حکومتوں سے اپیل کی کہ اپنے عوام کی امنگوں کے مطابق صہیونی جنایت کاروں کے مقابلے میں استقامت کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55079

ٹیگز